اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق، ایران کے پاسارگاد بینک کو ممبئی میں برانچ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ پیوش گوئل نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے مرکزی بینک کو شہر ممبئی میں پاسارگارد بینک کی برانچ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ہندوستان کی ریزرو بینک نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان میں تین ایرانی بینکوں ، پاسارگاد بینک، پارسیان بینک اور سامان بینک کو اپنی برانچ کھولنے کی اجازت دینے کا مسئلہ زیر غور ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲